ملک بھر میں کورونا کے 3 مریض انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8ہزار815ٹیسٹ کیے گئے:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8ہزار815ٹیسٹ کیے گئے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید3 افراد کا انتقال ہوگیا جبکہ 45 مریضوں کی حالت نازک  ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار815 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 55 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔