- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
انمول بلوچ نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟

(فوٹو اسکرین شاٹ)
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اداکارہ بنی ہیں۔
انمول بلوچ نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق تھا تاہم وہ اداکاری کرنا نہیں جانتی تھیں۔
انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ’میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر لکھ دیا ایکٹر اور اس پر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام نہیں تھا‘۔
انہوں نے بتایا کہ’میں اس وقت حیران رہ گئی جب پاکستان شوبز کے ہدایتکار محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے اس میں ایک کیریکٹر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کر سکتی ہیں۔
’میں نے سوچا پتہ نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی۔ انھوں نے کافی اچھے پراجیکٹ کیے ہوئے تھے‘۔ اداکارہ نے بتایا کہ امی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں، کیا ہو گیا ہے تمھیں، مگر والدہ کی مخالفت کے بعد بھی اداکارہ نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
انمول بلوچ بتاتی ہیں کہ انہوں نے محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے جس پر جواب ملا کہ گھر آ جائیں انمول کا کہنا تھا کہ ’یہ سُن کر میں تھوڑا گھبرا گئی شوٹ کے لیے تو آفس بلانا چاہیے تھا‘۔
انمول بلوچ نے واضح کیا کہ محسن مرزا نے کہا کہ’بیٹا میرے گھر میں شوٹ بھی ہوتا ہے اور آگے جو پراجیکٹ کر رہا ہوتا ہوں اس کی سکرپٹ ریڈنگ بھی ہوتی ہے آپ یہاں آ جاؤ‘۔
انمول نے بتایا کہ اس کے بعد وہ قسمت آزمائی کیلئے والدہ کو لے کر اُن کے گھر چلی گئی۔ بس وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے مجھے ایک کردار دیا‘۔
یاد رہے کہ انمول بلوچ ان دنوں مقبول ڈرامے ’سیانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں ان کے منفی کردار کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔