- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
سندھ کے سیلاب متاثرین میں مزید 76 ہزار 567 سے زائد راشن بیگس کی تقسیم

فوٹو: فائل
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 76567 خاندانوں کو راشن بیگس تقسیم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بدین میں 5750 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح دادو میں 17114، حیدرآباد 3000، میرپور خاص 3500، جیکب آباد 1774، لاڑکانہ 2438، قمبر شہدادکوٹ 3968 ، خیرپور میرس 999، ٹھٹہ 10000، سجاول 13000، شہید بےنظیر آباد 6263، نوشہرو فيروز 1500، سانگھڑ 6261 اور تھر پارکر 1000 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے۔
مجموعی طور پر 1839845 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ متاثرین میں مزید 35000 جیری کینس اور 9000 مویشی مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے آغاز سے اس وقت تک متاثرین کو 626514 خیمے ، 541542 پلاسٹک ترپال 3282337 مچھر دانیاں ، 803811 لٹر منرل واٹر، 107975 جیری کینس، 173623 پکے کھانے کی دیگس اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔
اس وقت ریلیف کیمپوں میں 195252 متاثرین موجود ہیں۔ جن میں 41218 بچے اور 38556 خواتین شامل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے واقعات میں 786 افراد ہلاک ہوئے اور 8422 زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح نچلے درجے پر ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔