پنجاب اسمبلی میں سینیٹر اعظم سواتی کے حق میں قرارداد منظور

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پنجاب اسمبلی نے سینیٹر اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی کیلیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں رکن اسمبلی علی افضل ساہی نے سینیٹر اعظم سواتی سے اظہارِ یکجہتی کیلیے قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اعظم سواتی کو رات کے اندھیرے میں امپورٹڈ حکومت کی ایما پر غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے گئے، جس کا سلسلہ جاری ہے۔

علی افضل ساہی نے قرارداد کے متن میں کہا کہ آزادی اظہار رائے کسی بھی مہذب معاشرے کا بنیادی جزو ہے اور اس کی آئین پاکستان بھی اجازت دیتا ہے۔

اسپیکر اسمبلی نے رکن اسمبلی کو قرارداد پیش کرنے کی مںظوری دی جس کو اراکین نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اجلاس کو ملتوی کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔