لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں پھر اضافہ، عوام پریشان

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک بار پھر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا, جس کے بعد سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کے ستائے عوام پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا مزید بوجھ ڈال دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے نان روٹی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سادہ روٹی 14 جب کہ نان 22 روہے مقرر کی گئی ہے۔

نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید مضطرب نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روٹی 10 سے بڑھا کر 12 روپے نان 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کیا گیا تھا اور تندور مالکان روٹی بارہ کی بجائے 15 اور جب کہ نان بیس روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندور مالکان سے مذاکرات کے بعد نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

notification

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔