مرمت کیلیے کاٹی سڑکیں شہریوں کیلیے مزید اذیت ناک بن گئیں

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 20 اکتوبر 2022
 کورنگی ایکسپریس وے پر مصروف اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ فوٹو : ایکسپریس

 کورنگی ایکسپریس وے پر مصروف اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: بارشوں کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کو کئی مقامات پراسترکاری کے لیے کاٹ دیا گیا کاٹی گئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کاکام مکمل نہیں ہوسکا جس کے باعث دھول مٹی اڑرہی ہے۔

کراچی میں بارشوں کے بعد شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ علاقائی سڑکیں بھی تباہ ہوچکی ہیں، کورنگی ایکسپریس وے بھی زبوںحالی کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پرگئے ہیں۔

کورنگی ایکسپریس وے انتہا ئی اہم سڑک ہے اس کی تعمیر کے لیے سڑک کو جگہ جگہ سے کاٹ دیا گیا ہے جس کو کئی دن گزر چکے ہیں لیکن اس کی تعمیر نہ ہو سکی جس کی وجہ سے کورنگی ایکسپریس وے پر مصروف اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جا تی ہیں، دھول مٹی اڑ رہی ہے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کی تعمیر میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نہیں لاکھوں شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

گاڑیوں کی حالت بھی اس سڑک کے استعمال سے خراب ہو رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی فوری طور پر مرمت کی جا ئے اور وہ سڑکیں جو تباہ ہو چکی ہے ان کو ازسر نو تعمیر کیا جا ئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔