وزیراعظم آج نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کرینگے

حسیب حنیف  جمعرات 20 اکتوبر 2022
20ہزارانجینئرز کو انٹرن شپ ملے گی، ملک بھر میں250 ووکیشنل ادارے قائم ہونگے۔ فوٹو: فائل

20ہزارانجینئرز کو انٹرن شپ ملے گی، ملک بھر میں250 ووکیشنل ادارے قائم ہونگے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو انجینئرنگ کی فیلڈ میں انٹرن شپ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور دیگر اقدامات لئے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح آج کریں گے۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 20ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی،20 پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔

ووکیشنل ٹریننگ کیلیے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں 75 طلبا کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپ دی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔