اغوا کیے گئے 5 ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں ميں سے ایک کو قتل کردیا گیا، ایرانی میڈیا

رائٹرز  پير 24 مارچ 2014
جیش العدل نامی گروپ نے مغوی اہلکاروں میں سے ایک جمشیددانائیفر نامی گارڈ کو قتل کردیا ہے، ایرانی خبرایجنسی۔ فوٹو: اسکرین گریب

جیش العدل نامی گروپ نے مغوی اہلکاروں میں سے ایک جمشیددانائیفر نامی گارڈ کو قتل کردیا ہے، ایرانی خبرایجنسی۔ فوٹو: اسکرین گریب

تہران: پاک ایران سرحد کے قریب سے اغوا کیے گئے پانچ ایرانی بارڈر گارڈز میں سے ایک کو قتل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پانچوں مغوی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا میں ملوث عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر ایک مغوی اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھاجس کے بعد اب ایرانی خبررساں ادارے فارس نے اپنے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ جمشیددانائیفر نامی مغوی گارڈ کو قتل کردیا گیا ہے۔ فارس کے مطابق دیگر چاروں سیکیورٹی اہلکار زندہ ہیں اور بہتر حالت میں ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی حکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ایرانی بارڈ گارڈ کی پاکستان میں کسی مقام پر موجود گی کی تاحال تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ پانچوں ایرانی بارڈر گارڈز کو تقریبآ6 ہفتے قبل اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ پاکستانی سرحد کے قریب گشت پر تھے، سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کی ذمہ داری جیس العدل نامی عسکریت پسند گروپ نے قبول کی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔