- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
آصف زرداری کی 25 برس پرانے کیسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج
اسلام آباد: آصف زرداری کو 25 برس پرانے کیسز میں باقاعدہ ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئی جنہوں نے عدالت سے باضابطہ طور پر اپیلیں واپس لینے کی استدعا کردی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میرٹ کے مطابق تو آپ کے پاس کیس تھا ہی کچھ نہیں، ہم نے اپیلیں واپس لینے کی درخواست کی ہے، کیا نیب نے کوئی انکوئری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا تھا؟ آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج ہی ہونی تھیں۔
جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ کیا آپ کو کچھ پتا نہیں ریکارڈ گیا کہاں تھا؟ اسی پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نہیں انہیں پتا تو ہے، گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ سے واپسی پر ریکارڈ کہیں گیا تھا، ہم آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج کر رہے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے نیب کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا منظور کرنے کے باوجود آصف زراری کے خلاف میرٹ پر اپیلیں خارج کردیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔