سونے کی تولہ قیمت میں200روپے کمی

بزنس رپورٹر  پير 24 مارچ 2014
فی تولہ سونے کی قیمت51200روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت51200روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی سطح پرسونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت51200روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں گزشتہ روز 10ڈالر کی نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1324ڈالر ریکارڈ کی گئی، مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سے51200اور دس گرام سونے کی قیمت  172 روپے کمی سے43885روپے رہی جبکہ چاندی کی قیمت 770روپے تولہ کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔