نیہا شرماکی فلم ’’ینگستان‘‘ کے نئے گانے کی وڈیوجاری

آن لائن  منگل 25 مارچ 2014
’’داتادی دیوانی‘‘پاکستانی گلوکاروںشیراز اپل اوررفاقت علیخان کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا۔
  فوٹو : فائل

’’داتادی دیوانی‘‘پاکستانی گلوکاروںشیراز اپل اوررفاقت علیخان کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرماکی فلم ’’ینگستان‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

’’داتا دی دیوانی‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پاکستانی گلوکاروں شیراز اپل اور رفاقت علی خان کی اواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے سید احمد افضال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیہا شرما اور جیکی بھاگنانی کے علاوہ بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ یہ فلم مرحوم اداکار فاروق شیخ کی اخری فلم ہے جس میں انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے متعلق ہے جو جاپان میں تعلیم حاصل کررہا ہوتا ہے اور اس کا والد بھارت کا وزیر اعظم ہوتاہے۔

جو اچانک انتقال کرجاتا ہے جس پر اس 28سالہ نوجوان کو وزیراعظم بنادیاجاتاہے اوریہ کردار اداکارجیکی بھاگنانی ادا کررہے ہیں جب کہ نیہا شرما اس کی محبوبہ کے کردار میں ہیں ۔فلم 28مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔نیہا شرما کا کہنا ہے کہ ’’ینگستان‘‘ میں اسٹوڈنٹ پالیٹکس پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے اور یہ نوجوانوں کو سینما گھر لانے پر مجبور کر دیگی۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا اور مجھے پوری امید ہے کہ فلم با کس آفس پر بھی کامیابیاں سمیٹے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔