- پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے
- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
- یوکرینی ٹینس پلئیر کا روسی اسٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار
ہم کسی کو نا اہل دیکھنا نہیں چاہتے، شاہد خاقان عباسی

سیاست کا مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن
کراچی: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو نا اہل دیکھنا نہیں چاہتے سیاست کا مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جھوٹے نیب کیسز کی وجہ سے لوگ جیلوں میں گئے، کاروبار چھوڑ دیا ، نیب نے لوگوں کی زندگی مفلوج کردی تھی ، کیا نیب ان لوگوں کے نقصان کا ازالہ کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج، الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی سخت
انہوں نے کہا کہ میں تو شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کو ختم کیا جائے ، وہ لوگ جو بغیر کسی الزام کے دوسروں کو جیل میں ڈالتے رہے وہ خود اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال عوام کو بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے اپنے کتنے اثاثے ہیں۔
آرمی چیف کی تعیناتی پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو سینئر ہوگا وہی نیا آرمی چیف ہوگا ، جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، نئے آرمی چیف کی تقرری پر انہوں نے خود کہا کہ وہ مزید توسیع نہیں لینا چاہتے۔
توشہ خانہ کیس سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل ہو سکتا ہے تو جس کے اربوں روپے باہر سے آئے اس کیساتھ کیا ہونا چاہیے؟، تاہم ہم کسی کو نا اہل دیکھنا نہیں چاہتے سیاست کا مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے ، درحقیقت بیک ڈور ہمیشہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔