لاہور میں والدین نے ہی اپنی بچی کو اغوا کروا لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2022
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

لاہور: والدین نے اپنی ہی بچی کو اغوا کروانے کا  منصوبہ بنا کر دوست کے ہاتھوں بچی کو اغوا کروا لیا۔

ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق  اپنے ہی والدین  کے  ہاتھوں رائے ونڈ سے  اغوا  ہونے والی بچی کو بازیاب کرلیا گیا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ انہوں  بچی کو قصور سے والدین سے بازیاب کروایا گیا،  بچی  کے والد نے اپنے مالک کے مخالفین کواغوا  میں نامزد کروانے کے خاطر اپنی ہی بچی کو اغوا کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق والدین نے پلان کر کے بچی کو دوست کے ذریعے اغواء کروایا تھا تاہم پولیس نے بروقت بچی کو بازیاب کروا لیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔