حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ریٹائرڈ) آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن  وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسکواش کے سابق پلیئر آصف زمان کو مارچ 2021 میں تین سال کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔

اس سے قبل یہ عہدہ اختر گھنجیرا کے جانے کے بعد دو سال سے خالی تھا جس پر انٹرویو میں تیسرے نمبر پر آصف زمان کو اس عہدہ  پر لگایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔