کتاب ’’جناح‘‘ لکھنے پر پارٹی سے غیر اعلانیہ نکال دیا گیا، جسونت سنگھ

آئی این پی  منگل 25 مارچ 2014
جسونت سنگھ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرآزاد امیدوار کے طورپرکاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
فوٹو : فائل

جسونت سنگھ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرآزاد امیدوار کے طورپرکاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ فوٹو : فائل

راجستھان: بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنمااور بھارت کے سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرآزاد امیدوار کے طورپرکاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

ان کا کہناہے کہ مجھے میری کتاب جناح کے منظر عام پر آنے کے بعدغیر اعلانیہ طور پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر برمرمیں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جسونت سنگھ نے بی جے پی کی تنگ نظری اوررہنماؤں کی مفاد پرستی کاشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں9 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہ چکا ہوں،میں نے پارٹی سے کہا کہ اس بارآخری مرتبہ الیکشن لڑناچاہتاہوں، لیکن19مارچ کو مجھے اچانک معلوم ہواکہ میرا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ راج ناتھ کومیں نے پارٹی کی سربراہی کے لیے آگے کیا لیکن انھوں مجھ سے ہی دغادیا، میرے ساتھ پارٹی نے وہ سلوک کیاجوکسی چپڑاسی کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔