علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

 اتوار 23 اکتوبر 2022
 24تا30 اکتوبر 2022

24تا30 اکتوبر 2022

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
24 تاریخ ممکن ہے کوئی تیزطرار شخص آپ سے مالی لین دین کے حوالے سے کوئی معاہدہ چاہے، کوئی نفع کا لمبا چوڑا سبز باغ دکھائے اور آپ کو اس کی کہانی بڑی جان دار لگے باز آجائیں، رک جائیں سنبھل جائیں۔ اس بات کا قوی اندیشہ موجود ہے کہ مالی نقصان جائے، کیوںکہ اگلے دو دن میں کہانی بدل جائے گی۔ شریکِ حیات کے ساتھ اپنے تعلقات کو متاثر نہ ہونے دیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کی مالی پوزیشن کا سیارہ عطارد اچھی جگہ پر نہیں ہے۔ ایسے میں جلدبازی میں بزنس میں پیسہ نہ لگائیں، کچھ دن رک جائیں ورنہ یہ فیصلہ غلط ہوسکتا ہے۔ کچھ افراد سے آپ کی جذباتی اور جارحانہ گفتگو ہوسکتی ہے۔ جذبات اور حقائق کو الگ رکھیں، یہ گرہن کا وقت بڑے فیصلوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کے مزاج میں جارحانہ اور جلدبازی کا عنصر شامل ہونے جارہا ہے۔ ممکن ہے بچوں اور محبت سے آپ کو آپ کے مطلوبہ نتائج نہ مل سکیں، کیوںکہ زہرہ آپ کی اس حوالے سے خوشی اور راحت کا سیارہ گرہن کی زد میں آرہا ہے۔ کوئی امید ناامیدی میں بدل سکتی ہے۔ اپنی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
نیا چاند گرہن اور عقرب کی زد میں آرہا ہے جو کہ بچوں اور محبت سے متعلق امور میں تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔ بچوں پر نرم لیکن چوکنا نظر رکھیں، ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں، اور آپ کو جنسی حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بلاتوقف و بلاجھجھک مستند حکیم سے ملیں۔ جذباتی ہونے کا شدید اندیشہ موجود ہے، انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
برج اسد کا مالک سیارہ سورج یعنی شمس ہے اور ہفتے کو سورج ہی کو گرہن لگ رہا ہے مکان، والدہ اور آپ کا معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔ اس گرہن میں زہرہ کا متاثر ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے گھر کے کسی معاملے میں، آپ کے بہن بھائی بھی ممکن ہے آپ کی تکلیف کا سبب بنیں۔ اس معاملے کو انتہائی دانش مندانہ اقدام سے سلجھایا جاسکتا ہے۔ کسی قسم کی جذباتیت اور جلدبازی نقصان لاسکتی ہے عزت و وقار متاثر ہوسکتا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
یہ گرہن آپ کے قریبی لوگوں سے آپ کے تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس میں زہرہ کا ملوث ہونا اور مالی امور میں اس خرابی کی اہم وجہ ہوسکتے ہیں۔ چھوٹے بہن بھائیوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ اس حوالے سے کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ کسی قریبی شخص سے دوری یا علیحدگی ہوسکتی ہے۔ صدقہ لازمی دیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
چاند اور سورج دونوں آپ کے عزت اور امید کے نمائندے ہیں۔ یہ دونوں متاثر ہونے جارہے ہیں۔ اس میں آپ کی صحت اور آپ کا ذاتی سیارہ بھی شامل ہے۔ آپ کو اپنا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ مالی فائدہ ممکن ہے نقصان میں بدل جائے یا اتنا نہ ہو جو آپ توقع کررہے ہیں۔ صدقہ لازمی دیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
یہ سورج گرہن آپ کی ذہن حالت کو متاثر کرسکتا ہے۔ اگر آپ کا پیدائشی چارٹ سعد ہے تو ممکن ہے آپ کو اس ہفتے آپ کی ریسرچ میں کوئی بڑی کام یابی مل جائے اور اگر خراب ہے تو آپ کو نفسیانی الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ وہ افراد جو کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جن اور پریاں ہیں وہ ایسے ہی نازک لمحے کا شکار ہوتے ہیں۔ لاشعوری نظام بالکل بگڑ کے رہ جاتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
سورج آپ کے نویں خانے کا نمائندہ ہے جو کہ باپ، مرشد، استاد بیرون ملک سفر، اعلٰی تعلیم سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ بارھویں خانے میں متاثر ہورہا ہے۔ یہ زیاں کی جگہ بھی سمجھی جاتی ہے، مذکورہ بالا امور میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک امیگریشن کے حوالے سے الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ،23 دسمبر تا 20 جنوری
جس دوست پر آپ کو بڑا اعتماد اور مان تھا ممکن ہے آپ کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ اس میں ضروری نہیں کہ اس کی نیت کا ہی قصور ہو، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اسے بھی کوئی مجبوری ہو لہٰذا بدگمان نہ ہوں، البتہ کوئی مہربان ایسا نیتاً بھی کرسکتا ہے۔ اس فرق کو سمجھنے کے لیے آپ کا ذاتی زائچہ دیکھنا ضروری ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
یہ گرہن آپ کے عزت وقار کے مقام پر لگ رہا ہے۔ یہ ایک جذباتی لمحہ ہوسکتا ہے۔ اس میں زہرہ کا کردار بتاتا ہے کہ اس میں کسی صنفِ نازک کا ملوث ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ اگر آپ صنفِ نازک ہیں تو آپ کی خوشی یا راحت کا کوئی پہلو متاثر ہوسکتا ہے۔ اس دباؤ کے دورانیے میں آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
سورج آپ کی صحت کا مالک ہے۔ آپ کو کسی اعلٰی انتظامی ادارے میں کام کرنا چاہیے یا اس سے آپ کا کوئی تعلق ہونا چاہیے۔ یہ کام اور صحت جو لمبے عرصے سے تعلق رکھتے ہیں اس گرہن سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بزرگ جو آپ سے قریب ہیں کی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ بزرگوں اور مذہب کے لیے نامناسب خیالات ذہن سے جھٹک دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔