- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
- جج دھمکی کیس؛ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل
- کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
- پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف
- رمضان المبارک اور تقویٰ
- واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں
- پاک افغان سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 30 کروڑ ڈالر
سرٹیفائید چور کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

کل خوش قسمت دن تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دو خوش خبریاں دیں، شہباز شریف (فوٹو:فائل)
لاہور: وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، کسی سرٹیفائیڈ چور کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل خوش قسمت دن تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دو خوش خبریاں دیں، جب سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا تھا ہماری معاشی صورتحال کو کاروباری حضرات کو مشکل پیش آتی تھی، پاکستان فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلا ہے، پوری قوم کو مبارک باد کہ یہ میری کامیابی نہیں پوری قوم کی اجتماعی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اس معاملے کو کامیابی تک پہنچانے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا، گرے لسٹ سے نکلنے پر مسائل سے نجات ملے گی، پاکستان کے گرے لسٹ میں آنے سے معاشی مشکلات کم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تجارت کو نقصان پہنچا،فیٹف میں عمران خان نے قانون سازی پر کوئی کردار ادا نہیں کیا، کل خوش قسمت دن تھا جس دن پاکستان گرے لسٹ سے نکلا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحفے بیچ دیے، عمران خان نے تحفے بیچ کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی، دکان داروں نے سعودی حکومت کو کہا کہ کہیں گھڑی چوری تو نہیں ہوگئی؟ مجھے گھڑی ملی ہے میں نے یہ گھڑی وزیراعظم ہاؤس میں رکھی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی بات جمہوریت کی کرتا ہے اور سوچ ڈکٹیٹر کی رکھتا ہے، ہم سرٹیفائیڈ چور کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر لانگ مارچ ہوا تو قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔
’الیکشن میں گیارہ مہینے باقی ہیں‘
شہباز شریف نے واضح کیا کہ عام انتخابات ابھی 11 مہینے دور ہیں، معیشت کی بہتر کے بغیر الیکشن میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
’آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ حکومت کا آئینی اختیار ہے‘
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے اور یہ حکومت کا آئینی اختیار ہے، اس حوالے سے جو نام سامنے آئیں گے اُسی کی روشنی میں حکومت کسی ایک کو پاک فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرے گی‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔