- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
وزیر اعلیٰ سندھ سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی امداد پر شکریہ ادا کیا

فوٹو: ایکسپریس
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی(Hamad Obaid Ibrahim Alzaabi) نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی مدد پر یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ کچھ علاقوں سے پانی پمپنگ مشینوں کے ذریعے نکلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ گندم کی فصل کے لیے زمین تیار کریں تاکہ آئندہ سال گندم کی قلت سے بچا جاسکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے خطے میں غذائی قلت کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے اس لیے ہماری پوری کوشش ہے کہ گندم کی کاشت کو میسر طریقے سے عمل میں لائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے گھر جلد سے جلد تعمیر کیے جائیں تاکہ انہیں خوشی خوشی ان کے گھروں کو منتقل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں متاثرین کی تکالیف کا پوری طرح احساس ہے اور ہم ان کی بحالی کے لیے ہر موثر اقدامات اٹھارہے ہیں اور انہیں غذائی اجناس کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔
اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات برادارنہ ہیں اور ہم ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔