کوہاٹ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 23 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔     

فائرنگ کا واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر پیش آیا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔