- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
فلپ اور فولڈ بھول جائیں، ایک بٹن سے جسامت بدلنے والا پہلا فون تیار

موٹرولا نے ایک بٹن دبا کر شکل بدلنےوالا اسمارٹ فون بنایا ہے جسے رول ایبل فون کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ موٹرولا ویڈیو
ہانگ کانگ: عموماً ہم نے جسامت بدلنے والے فلپ اور فولڈ دیکھے یا خریدے ہوں گے۔ تاہم اب موٹرولا نے تیسری قسم کے فون کا تصور پیش کیا ہے جو ایک بٹن دبانے سے رول کی طرح کھل جاتا ہے لیکن اسکرین مکمل طور پر ہموار ہی رہتی ہے۔
اس سے قبل ہم فولڈ اور فلپ فون میں دیکھ چکے ہیں کہ وسیع اسکرین کے باوجود فولڈ ہونے سے عین درمیان میں ایک تہہ دکھائی دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ فون زیادہ مقبول نہ ہوسکے۔
اب موٹرولا نے اپنی مرکزی کمپنی لینووو ٹیک ورلڈ کانفرنس 2022 میں اپنے انوکھے اسمارٹ فون کا تصور پیش کیا ہے۔ تاہم ایل جی اور ٹی سی ایل بھی عین انہی خطوط پر کام کر رہی ہے۔ لیکن موٹرولا نے بازی لے جاتے ہوئے شکل و جسامت بدلنے والے فون کا ایک ماڈل پیش کر دیا ہے۔
رول ہونے والا
موٹرولا نے اسمارٹ فون کو رول ایبل یا رول ہونے والا فون قرار دیا ہے۔ اس میں ایک چھوٹا فون بٹن دبانے پر لمبا ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد آپ فون پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یا گیم کھیل سکتے ہیں جو بڑے اسکرین پر بہتر دکھائی دیتے ہیں۔
رول ہونے والے فون کے ضمن میں ایل جی نے بھی ایک کوشش کی تھی لیکن اس کی مزید تفاصیل منظرِ عام پر نہ آسکیں۔ تاہم توقع ہے کہ جلد دیگر کمپنیاں بھی رول ایبل فون پیش کریں گی۔
اسمارٹ فون کے تجزیہ نگاروں کے مطابق رول ہونے والے فون کا مستقبل بہت روشن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔