سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 اکتوبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 1651 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ می کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1400روپے اور 1200روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں کے اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 152400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 130658روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔