- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
چارلس ڈارون کا نایاب قلمی نسخہ 8 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوگا

چارلس ڈارون نے یہ دستاویز 1865 میں لکھی
لندن: مشہور برطانوی سائنس دان چارلس ڈارون کا لکھا انتہائی نایاب قلمی نسخے کی فروخت آئندہ ماہ 8 لاکھ ڈالرز میں متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دستاویز میں ڈارون کے شہرہ آفاق کتاب ’اورِجن آف اسپیشیز‘ کے خلاصے پر مبنی ہے۔ چارلس ڈارون کی یہ کتاب ارتقائی حیاتیات کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔
چارلس ڈارون نے یہ خلاصہ اپنی کتاب کے تیسرے ایڈیشن کے چھپنے کے چار سال بعد 1865 میں ایک میگزین کے ایڈیٹر ہرمن کِنڈٹ کو بھیجا تھا۔
دستاویز میں لکھا ہے ’میں نے ان تمام اہم باتوں کا خلاصہ کیا ہے جنہوں نے مجھے باور کروایا کہ جاندار تحفظ یا فطری انتخاب کے سبب ہونے والی معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ارتقاء کے مرحلے سے گزرے ہیں۔
دستاویز کو نایاب قرار دینے والے سُوتھ بائز آکشن ہاؤس کا کہنا تھا کہ پہلے اس دستاویز کو کتاب کے تیسرے ایڈیشن کا ایک ورق سمجھا جاتا تھا لیکن بعد ازاں اس کی شناخت کِنڈٹ کو بھیجے گئے رقے کے طور پر ہوئی۔
یہ دستاویز 25 نومبر سے 9 دسمبر تک جاری رہنے والی نیلامی میں فروخت کی جائے گی۔ سُوتھ بائیز نے اس نیلامی کو 19 ویں صدی کی سائنس اور ثقافت سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نام ’ایج آف ونڈر‘ رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔