- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
جاپان نے انسانوں کو دھونے والی مشین کا پہلا ماڈل متعارف کروا دیا

جاپانی کمپنی نے انسانوں کو نہلانے والی جدید ترین واشنگ مشین کا اعلان کیا ہے جو دو برس میں عام دستیاب ہوگی۔ فوٹو: بشکریہ اشاہی شامبو اخبار
اوساکا: اگرچہ اس پر ایک عرصے سے غور ہو رہا ہے لیکن جاپان نے اب انسانوں کو دھونے والی مشین کا پہلا ماڈل باضابطہ متعارف کروا دیا ہے۔ اس جدید مشین میں ان گنت سینسر، پانی کو بلبلوں میں بدلنے والا نظام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی۔
1970 میں جاپانی کمپنی سانیو نے اپنی الٹراسونک باتھ کمپنی کا عملی مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ منظرِ عام پر نہیں آسکی۔ تاہم اب اوساکا کی ایک نئی کمپنی ’سائنس کارپوریشن‘ نے انسانوں کی واشنگ مشین کا پہلا ماڈل 2025 میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سائنس کمپنی اس سے قبل باورچی خانے اور غسل خانے کے لیے ان گنت ایجادات پیش کر چکی ہے۔ نئی واشنگ مشین کو پروجیکٹ یوسویارو کا نام دیا گیا ہے۔ مشین میں جانے کے بعد سینسر بھی نصب ہے جو آپ کی صفائی ستھرائی میں مدد کریں گے جبکہ باریک موٹریں صابن کے بلبلے بنا کر غسل کو مزید آسان بنائیں گی۔
لیکن واشنگ مشین میں لیٹنے کے بعد یہ آپ کی صحت اور مساج کا خیال بھی رکھے گی۔ اس میں پرسکون موسیقی سنی جاسکتی ہے اور مشین کے اندر واٹر پروف ڈسپلے بھی لگایا گیا ہے جس میں آپ پرفضا مقامات کی تصاویر بھی دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے سینسر جسم کی کیفیت کا خیال رکھتے ہوئے اعصاب کو سکون پہنچانے کا کام بھی کریں گے۔ اس سارے عمل میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق واشنگ مشین کا پہلا ماڈل 2024 میں پیش کیا جائے گا جبکہ 2025 سے اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔