مستونگ میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، لیویز کا نائب رسالدار جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 25 اکتوبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 کوئٹہ: مستونگ کے علاقے کلی پیرکانو میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر کارروائی کے دوران لیویز کا نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کا نائب رسالدار ظہور احمد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔