- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 73 پیسے گھٹ گئی
- فلسطین مخالف بیان؛ اردن سے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاری
- پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دیے، وزیر داخلہ
- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
ارشد شریف کو میں نے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان

سرٹیفائیڈ چوروں کیخلاف کوئی بات کرے تو نامعلوم افراد اسے دھمکاتے ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (فوٹو فائل)
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا تھا، لوگ جو مرضی کہیں انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پشاور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئرصحافی ارشدشریف کوپہلےبھی دھمکیاں ملتی تھیں، مجھےپتاچلاتھاان کوماریں گے،میں نےارشدشریف کوکہاملک چھوڑدیں، پہلےوہ نہیں مانے،بعدمیں پھروہ باہرچلےگئے، لوگ جومرضی کہیں،ارشدشریف کوٹارگٹ کیاگیا، ارشدشریف نےجان دےدی لیکن کسی کےسامنےجھکانہیں۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم کا ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
عمران خان نے کہا کہ ارشدشریف کےضمیرکی کوئی قیمت نہیں تھی اسی لیےاس کوخریدانہیں جاسکا، انہوں نےارشدشریف کوواپس بلاکراعظم سواتی جیساسلوک کرناتھا، 75سال کےاعظم سواتی کوننگاکرکےتشددکیاگیا، اسلام اباد میں ایک ڈرٹی ہیری آیا ہے جس کو لوگوں کو ننگا کرنے کا شوق ہے، اسے لوگوں کو ننگا کرنے کا کیا شوق ہے؟۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نےنیوٹرل رہنےکی کسی کواجازت نہیں دی، انصاف قائم نہ ہواتوپھرہمارےاورجانوروں کےمعاشرےمیں کوئی فرق نہیں، 30سال کےکرپٹ لوگ حکومت میں آگئے، سرٹیفائیڈ چوروں کیخلاف کوئی بات کرے تو سارے نامعلوم افراد آکر اسے ڈراتے دھمکاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک اس وقت دوراہےپرکھڑاہے،میں30سال سےجن کےخلاف جنگ لڑرہاہوں وہ آج اکٹھےہوگئے، ساری قوم کوکہتاہوں میرےساتھ کھڑےنہ ہوئےتوآپ کامستقبل خطرےمیں ہے ، مجھےکوئی فرق نہیں پڑتاہے،یہ آپ کےمستقبل کاسوال ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔