- موتی کاری سے نادر اشیا بنانے کا قدیم فن زندہ رکھنے والی باہمت خاتون
- آسٹریلیا کے سفیر کی رکشے میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر
- وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی
- لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو ہلاک
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت
- امریکا میں عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہورہی ہیں، پرویز الہیٰ
- عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
- انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق
- سپریم کورٹ کے تین ججز کیخلاف ریفرنس خارج از امکان نہیں ہے، وزیر داخلہ
- سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا
- کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
- پی ڈی ایم کا تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد، کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ
- پی ڈی ایم کے اجلاسوں اور اعلامیوں کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف
- اسرائیل کی ریاستی رہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
- ڈیفنس کراچی کو بارش کے پانی سے بچانے کے مشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ قید کے بعد پٹیالا جیل سے رہا
- نوے دن میں الیکشن آئینی ہیں تو مشرف دور میں 3 سال کیوں ملتوی ہوئے؟ فضل الرحمان
- ہائی بلڈ پریشر اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق کا انکشاف
- سام سنگ کا نیا حربہ، آئی فون کے لیے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ پیش کردی
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے نام کے حقوق نیشنل بینک نے حاصل کرلیے

فوٹو : فائل
کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نام کے حقوق حاصل کرلیے۔ جس کے بعد آئندہ پانچ سال تک اسٹیڈیم کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے پکارا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک کے سب سے مشہور ٹیسٹ وینیوز میں سے ایک ’کراچی نیشنل اسٹیڈیم‘ کے نام کے حقوق کیلیے پانچ سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، اس طرح یہ مقام اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے پکارا جائے گا۔
معاہدے کے تحت پی سی بی اور این بی پی ملک بھر میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے اور اس کی ترقی و تشہیر کیلیے بھی اقدامات اور شراکت داری کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے، جس میں پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقامی ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے پی سی بی کے اقدامات کی حمایت بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: احمد شہزاد نے کوہلی کے اشارے کو ’ڈکٹیشن‘ قرار دیدیا
معاہدے پر دستخط کے بعد پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ میں ماضی میں پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کو پی سی بی فیملی میں واپسی پر خوش آمدید کہنا چاہتا ہوں۔ این بی پی کی پی سی بی کے ساتھ دوبارہ شراکت داری ایک اچھی خبر ہے کیونکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ باوقار تنظیمیں پاکستان کرکٹ برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی پاتھ ویز پروگرام میں تعاون کرنے پر نیشنل بینک آف پاکستان کا بھی شکر گزار ہوں۔ میں نے ہمیشہ خام ٹیلنٹ کے لیے ایسے اقدامات پر زور دیا ہے جسے پیشہ ورانہ طور پر قومی فریم ورک میں شامل کیا جا سکے۔ اس پس منظر میں این بی پی کے ساتھ یہ شراکت اس سمت میں ایک اہم تحریک ہے۔
مزید پڑھیں: آصف علی کو ٹیم کیلیے بوجھ قرار دیا جانے لگا
دوسری جانب این بی پی کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی کا کہنا ہے کہ ہمیں پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی دنیا کے سب سے مشہور کرکٹ مقامات میں سے ایک ہے اور اس نے ہر دور کے متعدد لیجنڈز کی میزبانی کی ہے۔ ہم ایسے ناقابل یقین کرکٹ وینیو کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں، اگلے پانچ سالوں کے دوران ہماری کوشش پی سی بی کو اس مقام کو مزید بلند کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ لیول پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔