معاشی مشکلات کا شکار اشرف طائی کی گورنر سندھ سے ملاقات

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 اکتوبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 کراچی: گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کw مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان میں مارشل آرٹ کی بنیاد رکھنے والے اشرف طائی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ دو بار صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے والے معمر اشرف طائی نے درپیش معاشی مسائل اور معاملات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مارشل آرٹ کے بانی اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار

گورنر کامران ٹیسوری نے اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ میں آپ کا کردار نمایاں رہا ہے، اشرف طائی نے بانڈو، کک باکسنگ اور کراٹے کے شعبوں میں مثالی خدمات انجام دی ہیں، ان شعبوں ان کے شاگرد ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔