- کینیڈا؛ مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روک دیا گیا
- پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے
- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
علیزے سلطان پر تشدد؛ یاسر حسین نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فوٹو فائل
کراچی: اداکار یاسر حسین نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ پر تشدد ثابت ہونے پر کہا کہ میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی بڑا اداکار کرے یا عام آدمی کرے۔
فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا، علیزے نے الزام لگایا ہے کہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
دیگر فنکاروں کی طرح یاسر حسین نے بھی علیزے سلطان کی حمایت کرتے ہوئے اداکار فیروز خان سمیت گھریلو تشدد میں ملوث افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یاسر حسین نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ کیپشن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔
اداکار نے کہا کہ اگر میں اپنی اہلیہ پر ہاتھ اٹھاؤں گا تو 90 فیصد امکان ہے کہ کل میرا بیٹا بھی یہی کام کرے گا، انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں جھگڑا عام سی بات ہے مگر ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا پیٹنا معمولی بات نہیں۔
یاسر حسین نے کہا کہ ’میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی سپر اسٹار کرے یا عام آدمی‘۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں علیزے شاہ اور ان کے اہل خانہ کی حمایت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ جلد انہیں مشکلات سے باہر نکالے اور زندگی میں سکون عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں : تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فنکار علیزے سلطان کے حق میں بول پڑے
خیال رہے کہ علیزے سلطان کی حمایت میں علیزے پر کئے گئے تشدد کی تصاویر منظرِ عا م پر آنے کے بعد اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا، مشی خان سمیت کئی فنکار اور سوشل میڈیا صارفین نے علیزے سلطان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔