- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
- کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
- پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل
- پیٹرول پر سبسڈی نہیں، امیر کیلیے نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا، وزیر مملکت
- لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
- گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
- پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟
ہوائی جہاز میں ناپسندیدہ درمیانی سیٹ پر بیٹھیں اور انعامی رقم پائیں

ورجن آسٹریلیا ایئرلائن نے درمیانی سیٹ کا انتخاب کرنے والوں کے لیے لاکھوں ڈالر کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل
پرتھ: ہوائی جہاز پر طویل سفر کرنے والے افراد جانتے ہیں کہ ہر فرد کھڑکی کے پاس بیٹھنا پسند کرتا ہے اور کوئی نہیں چاہتا کہ وہ درمیانی (مڈل) نشت میں بیٹھ کر خود کو قید کرلے، لیکن اب آسٹریلوی فضائی کمپنی نے صارفین کو اس جانب راغب کرنے کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ خطیر رقم جیت سکیں گے۔
7500 ووٹوں سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 0.6 فیصد لوگ ہی مڈل سیٹ پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ دومسافروں کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں اور بیت الخلا جانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورجن آسٹریلیا نے عوام کو اس نشست پر راغب کرنے کے لیے’مڈل سیٹ لاٹری‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح قرعہ اندازی کے بعد خوش نصیب افراد 145,000 کی رقم یا اس سے وابستہ سہولیات جیت سکیں گے۔ ان میں مفت پروازیں، بنجی جمپ اور ہیلی کاپٹر کی سیر وغیرہ بھی شامل ہیں۔
ورجن آسٹریلیا نےکہا ہے کہ اب سے لے کر 23 اپریل 2023 تک ہماری ایئرلائن سے باربار سفر کرنے والے صارفین ایپ کے ذریعے اس لاٹری میں شامل ہوسکتے ہیں بس انہیں درمیانی سیٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بدلے میں ان کے لیے شاندار ترغیبات رکھی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔