- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
- کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
- پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل
- پیٹرول پر سبسڈی نہیں، امیر کیلیے نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا، وزیر مملکت
- لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
- گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
- پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟
لڑکیوں کا انجینئرنگ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ

این ای ڈی میں 5 سال کے داخلوں میں پہلی بار طالبات کی تعداد ہزار ہوگئی۔ فوٹو : فائل
کراچی: کراچی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
متعدد سطح پر تمام مشکلات کے باوجود انجینئرنگ کے شعبے میں خواتین کی شراکت نمایاں ہے،انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکریاں کر بھی رہی ہیں یا نہیں اس حوالے سے کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے اعدادوشمار سے انکشاف ہوا کہ طالبات کی پچھلے 5 سال کے داخلوں میں پہلی بار تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئیں، سال 2022 میں بھی انجینئرنگ شعبہ جات میں 70 فیصد پوزیشن ہولڈرز طالبات ہیں۔
شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صنف کی بنیاد پر نہیں ہوتا، مستقبل میں انجینئرنگ سیکٹر میں خواتین کی ہی مناپلی ہوگی۔صنفی فرق کو ختم کرنا اور معیشت میں خواتین کو بااختیار بنانا 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں سے خواتین نے 11ویں صدی میں انجینئر کی اصطلاح وضع کیے جانے سے پہلے ہی اہم ڈھانچے اور مشینوں کے ڈیزائنرز اور معماروں کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے تاہم، انجینئرنگ جیسے شعبوں کو زیادہ تر خواتین کے لیے بند رکھا جاتا تھا مگر اب وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کا رجحان انجینئرنگ کی طرف زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے رواں سال کے عداد و شمار کے مطابق الیکٹرانک انجینئرنگ، ٹیکسٹائل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونی کیشن ، مینجمنٹ سائنس میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے، 30 شعبہ جات میں 10 شعبہ جات میں طالبات کی تعداد طلبا سے کئی زیادہ ہے، رواں سال ایک ہزار طالبات انجینئرنگ میں پڑھ رہی ہیں جبکہ پچھلے سال 848 تھیں یعنی 38 فیصد سے 43 فیصد طالبات میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔