- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
- کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
- پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل
- پیٹرول پر سبسڈی نہیں، امیر کیلیے نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا، وزیر مملکت
- لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
- گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
- پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟
- ججز کی آڈیوز ، وڈیوز ریلیز پر چیف جسٹس سخت برہم
- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
- ’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
مسلسل بیٹھے رہنے والے افراد،چند منٹوں کی ورزش سے پٹھے مضبوط بنائیں

مسلسل بیٹھے رہنے کےدرمیان اگر چند منٹوں کی ورزش کی جائے تو اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور پورے نظام کو فائدہ ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل
ٹورونٹو: جدید اور تیزرفتار زندگی میں ہم کرسی تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ تاہم طویل بیٹھنےکے عمل کے درمیان صرف چند منٹ کی اٹھک بیٹھک، چہل قدمی یا دیگرجسمانی سرگرمی سے نہ صرف معیارِ زندگی بہتر ہوتا ہے بلکہ جسمانی پٹھے اور عضلات بھی بہتر حالت میں رہتے ہیں۔
جامعہ ٹورانٹو میں جسمانی فعلیات کے پروفیسر ڈینیئل مور اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ کرسی کا آرام چھوڑ کر درمیان میں دو منٹ کی چہل قدمی کیجئے یا کرسی سے 15 سے 20 مرتبہ اٹھنے بیٹھنے یا جسمانی سرگرمی سے نہ صرف خون میں شکر کی مقدار میں کمی ممکن ہے بلکہ اس سے پٹھے اور عضلات بہتر حالت میں رہتے ہیں اور ان کی کمیت برقرار رہ سکتی ہے۔
اس طرح غذا میں شامل امائنوایسڈز کو پروٹین میں بدلنے اور پٹھوں کی تشکیل میں بدلنے کا عمل تیز تر ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈینیئل نے بتایا کہ’ طویل عرصے تک بے کار اور بے عمل بیٹھے رہنے سے کھانے کے بعد بننے والی شکر ٹھیک طرح سے حل یا ہضم نہیں ہوتی، اس موقع پر صرف دو منٹ کی نچلے یا درمیانے درجے کی سرگرمی سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔‘
ماہرین ایک عرصے سے ان طریقوں پر غور کررہے ہیں جو دن کے غالب حصے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنے والے افراد پر منفی اثرات زائل کرسکیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ایسا طریقہ دریافت کیا جائے کہ بدن کے پٹھوں کو مضبوط کرنے والے امائنو ایسڈ کو کام میں لایا جاسکے۔ اب تحقیق کےبعد چند منٹوں کی ورزش کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس کا طریقہ کار بھی بتادیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کےمطابق امائنوایسڈ کا پروٹین میں بدلنا ضروری ہے اوربیٹھے رہنے سے یہ عمل کمزور پڑ جاتا ہے۔ دوسری جانب اسے نظرانداز کرنے سے دھیرے دھیرے ہمارے پٹھے کمزور پڑجاتے ہیں اور ہمیں اس کا احساس نہیں ہوپاتا۔ یہی وجہ ہےکہ بروقت عمل کرکے پٹھوں اور عضلات کو کمزور ہونے سے بچانا بہت ضروری ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔