کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں 4.68 روپے یونٹ کمی

نمائندگان ایکسپریس  بدھ 26 اکتوبر 2022
کے الیکٹرک صارفین کو 7ارب 84کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

کے الیکٹرک صارفین کو 7ارب 84کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی / اسلام آباد: نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 7ارب 84کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

خیال رہے کے الیکٹرک نے ستمبر کیلیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 62پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت کے الیکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ستمبر میں آر ایل این جی کی کھپت میں 30فیصد اور پیداواری ٹیرف میں 36فیصد کمی آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔