فیروز خان کی سابقہ اہلیہ پرتشدد کرنے کی تردید

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں،فیروزخان:فوٹو:فائل

الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں،فیروزخان:فوٹو:فائل

 کراچی: اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ پر تشدد کرنے کی تردید کردی۔

اداکار فیروزخان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام بے بنیاد اورجھوٹے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

مزید پڑھیں: تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فنکار علیزے سلطان کے حق میں بول پڑے

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی قانونی ٹیم کو الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میں قانون کی پاسداری اورانسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں ۔ اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کے ثبوت پیش کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔