300 میگاواٹ کے بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کی تعمیر رواں سال شروع ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 26 اکتوبر 2022
300 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کو 755 ملین ڈالرزکی رقم سے 7 سالوں میں مکمل کیاجائیگا، چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان۔ فوٹو: فائل

300 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کو 755 ملین ڈالرزکی رقم سے 7 سالوں میں مکمل کیاجائیگا، چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان۔ فوٹو: فائل

پشاور: بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کا ڈیزائن مکمل کرلیا گیا جب کہ عملی کام رواں سال شروع ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان نے منصوبے پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنیGazoba اور ترک کنسلٹنٹ کمپنیDolsarکی ٹیم کے ارکان سے بالاکوٹ سائٹ پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں بتایا کہ 300 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کو 755 ملین ڈالرزکی رقم سے 7 سالوں میں مکمل کیاجائیگا۔

انہوں نے کا کہ 80 فیصد رقم یعنی 580 ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک یعنی ایشیاء انفرا اسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے ساتھ ملکرفراہم کریگا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کریگی جبکہ منصوبہ کی تکمیل سے سالانہ 15 ارب آمدن متوقع، 1400 افراد کو روزگار ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔