فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
راناثناءاللہ نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی، سربراہ عوامی مسلم لیگ

راناثناءاللہ نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی، سربراہ عوامی مسلم لیگ

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہا ہے کہ فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کیا کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔جس طرح وزیر قانون سےاستعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جمعہ سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناءاللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔