- شاہراہ فیصل پر تنصیب کیلئے لیاقت علی خان کا قد آور مجسمہ تیار
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 73 پیسے گھٹ گئی
- فلسطین مخالف بیان؛ اردن سے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاری
- پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ
- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی؛ فلائی اوورز، پیڈسٹرین برجز اور پبلک پراپرٹیز سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کا حکم دیدیا (فوٹو فائل)
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں فلائی اوورز، پیڈسٹرین برجز اور تمام پبلک پراپرٹیز سے سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سندھ حکومت، کے ایم سی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو 15 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو اشتہاری کمپنیز کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بل بورڈز اور ہورڈنگز کیخلاف موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بل بورڈز کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی غیر قانونی بورڈز لگوانے والے سرکاری افسران کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ناظر مقرر کرکے شہر بھر میں کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اشتہاری کمپنیز نے بل بورڈز پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکس لیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر 2018ء کو پبلک پراپرٹیز، اوور ہیڈ برج، پیڈ اسٹرین برجز اور سروس لائنز پر بل بورڈز، ہورڈنگز اور پینافلیکس نہ لگانے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کا حکم دیدیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔