- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی، کوہلی کی ٹاپ 10 میں انٹری

رضوان کی پہلی پوزیشن کو بھی خطرہ، کیوی بلےباز دوسرے نمبر آگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)
دبئی: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست میں بھارت کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔
آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے، سوریا کمار یادیو کے بعد اب ڈیون کانوے نے بھی رضوان کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف کیوی بیٹر ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد وہ پانچویں پوزیشن سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی ایک بار پھر ٹاپ 10 بلےبازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، وہ اس وقت نویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بالرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، مجیب الرحمان چوتھے، مہیش تھکشنا پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 15 ویں نمبر پر حارث رؤف جبکہ 16 ویں پر شاداب خان شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔