مسجد نبویؐ ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی

مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب کی جیل میں قید دو پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لیتے ہوئے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ جس پر سعودی ولی عہد نے مسجد نبویؐ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں : مسجد نبوی ﷺ  کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی

 وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال جب کہ تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی جن میں انس، ارشد اور محمد سلیم شامل ہیں۔

ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔