پاک بھارت کرکٹ شائقین کا ایک ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
بھارت نے اس مقابلے میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی (فوٹو: فائل)

بھارت نے اس مقابلے میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی (فوٹو: فائل)

میلبرن: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے محبت بھرے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے سنسنی خیر میچ میں بھارت پاکستان کو ویرات کوہلی کے 82 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہا تھا تاہم کھیل کے اختتام پر شائقین ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہوئے۔

ان دنوں بھارت میں دیوالی کا سما ہے جس میں شائقین کرکٹ نے بھارت کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر کچھ پاکستانی شائق بھارتیوں کی خوشی میں شریک بھی نظر آئے جنہیں خصوصی توجہ ملی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی، کوہلی کی ٹاپ 10 میں انٹری

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بھی پاک بھارت شائقین کے ڈانس کی ویڈیو کو شئیر کیا، جس میں دونوں ٹیموں کے سپورٹرز عشق تیرا تڑپاوے گانے پر جھوم رہے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھی دونوں ممالک کے شائقین کے اس اتحاد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جبکہ ایک ویڈیو 2 لاکھ سے زائد بار دیکھی بھی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف ہار پر دل شکستہ تھے، افتخار احمد کا اعتراف

ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک کے مابین شائقین کا رشتہ کافی اہمیت کا حامل ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے۔

دوسری جانب ایک صارف نے پنجابی گانے کی زبردست مقبولیت کو بھی اجاگر کیا اور لکھا کہ اس نے میری پوری زندگی بنادی، اس کے بغیر شادی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔