- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
مقابلۂ حُسن ’مس سری لنکا‘ کشتی کا اکھاڑا بن گیا؛ ویڈیو وائرل
نیویارک: امریکا میں منعقدہ مس سری لنکا کے مقابلہ حسن میں شریک مہمان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں مس سری لنکا کے لیے مقابلہ حسن جاری تھا جس میں 300 سے زائد مہمان شریک تھے۔ کسی بات پر شرکاء میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
مہمانوں کے دو گروپس میں ہونے والی ہاتھا پائی میں خواتین بھی شامل ہوگئیں اور بات اتنی بڑھ گئی کہ منتظمین کو مقابلہ حسن روکنا پڑا۔ لڑائی جھگڑے میں اسٹیج اور ہال کو بھی نقصان پہنچا۔
مقابلہ حسن کے شرکاء میں سے ہی کسی نے ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ صارفین نے تقریب کے شرکاء کی ہنگامہ آرائی کو سری لنکا کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا۔
یہ خبر پڑھیں : مسز سری لنکا کو تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا، تنازع کی ویڈیو وائرل
تاہم کچھ صارفین نے پُرمزاح تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میرا تعلق سری لنکا ہے اور یہ لڑائی جھگڑا مجھے گاؤں کی یاد دلا رہا ہے کیوں کہ وہاں ہر تقریب کا اختتام اسی طرح لڑائی جھگڑے پر ہوتا ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شرکاء کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا تاہم کہا جا رہا ہے کہ جھگڑا مقابلے میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں میں سے کسی کا نہیں ہوا تھا۔ تقریب کے چند مہمان آپس میں لڑ پڑے تھے۔
Miss Sri Lanka New York after party – video 2 pic.twitter.com/sp94xPe4lK
— Under The Coconut Tree (@Toddy_Lad) October 23, 2022
نیویارک پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے والے چند مشکوک مہمانوں کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مسز سری لنکا کے مقابلے میں اس وقت ڈرامائی صورت حال پیدا ہوگئی تھی جب فاتح خاتون پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنانے کے بعد سابق مسز سری لنکا نے ان کا تاج یہ کہہ اتار لیا کہ وہ طلاق یافتہ خاتون ہیں جب کہ یہ مقابلہ صرف شادی شدہ خواتین کا ہے۔
سابق مسز سری لنکا نے تاج رنراپ کو پہنا دیا تاہم بعد میں پشپیکا ڈی سلوا نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں اور یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔
مقابلے کے منتظمین نے تحقیقات کے بعد تاج دوبارہ پشپیکا ڈی سلوا کو دیدیا اور معذرت بھی کی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت جلدبازی میں مکمل معلومات نہ ہونے کے باعث ہوا۔ تحقیقات میں پشپیکا ڈی سلوا سچی ثابت ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔