- فلسطین مخالف بیان؛ اردن کی پارلیمنٹ کا اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تجویز پر ووٹ
- مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دیے جائیں، وزیر داخلہ
- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
کترینہ کے کپل شرما کو ’کپو‘ پکارنے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ’کپو، کپو‘ پکارنے پر معروف کامیڈین کپل شرما کا شو سپر ہٹ ہوگیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے سے نشر کیا جانے والا ’دی کپل شرما شو‘ کا نیا شو کترینہ کیف کی وجہ سے مشہور ہوگیا کیوں کہ شو کے دوران اداکارہ نے کپل کو پیار سے ’کپو‘ کہہ کر پکارا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر یکدم ’کپو، کپو‘ کی آوازیں آتی ہے تو کپل شرما گھبرا جاتے ہیں اور پیچھے مڑکر دیکھتے ہیں تو بالکونی میں کترینہ کیف کھڑی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ بالکونی سے نیچے اترتے ہوئے کپل سے سوال کرتی ہیں کہ ’کپو تم بھوت سے ڈرتے نہیں ہو‘ تو کپل شرما مزاحیہ جواب دیتے ہیں کہ ’بھوتنی اگر کترینہ کیف جیسی ہو تو آدمی گزارا کرلیتا ہے‘۔
کترینہ کیف کے کپل شرما شو میں نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی کاسٹ کے ہمراہ شرکت اور کپل کو کپو پکارنے کی وجہ سے ’دی کپل شرما شو‘ سپر ہٹ ہوگیا۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے کترینہ کیف کو دنیا کا سب سے خوبصورت بھوت قرار دیا۔
خیال رہے کہ ’فون بھوت‘ بالی ووڈ کی مزاحیہ ڈراؤنی فلم ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔