- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
- کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
- پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل
- پیٹرول پر سبسڈی نہیں، امیر کیلیے نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا، وزیر مملکت
- لاپتا افراد کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
- گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
- پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟
- ججز کی آڈیوز ، وڈیوز ریلیز پر چیف جسٹس سخت برہم
- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، فیصل واؤڈا کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی ہے اور مقتول کا کوئی لیپ ٹاک، موبائل نہیں ملے گا کیونکہ تمام شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولیاں ماری گئیں، ارشد شریف کی شہادت حادثہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
’میں کچھ دنوں میں سب پردے چاک کر دوں گا‘
فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں کچھ دنوں میں سب پردے چاک کر دوں گا، میں اپنے گھر والوں کو بتا کر آیا ہوں کہ اگر مجھے مار دیا گیا تو ان کی لاشیں بھی ملیں گی جو مجھے نقصان پہنچائیں گے، اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ جو اس کے ذمہ دار ہوں گے، 3 گھنٹوں میں وہ بھی مریں گے۔
’ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا‘
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں اور پاکستان آنے کو تیار تھا، جب ارشد شریف اس ملک سے گیا ہے میں پہلے دن سے آخری دن تک اس سے رابطے میں تھا، اُسے دبئی سے کینیا لے جانے والا کوئی عام آدمی نہیں تھا، یہ بہت کلئیر ہے کہ اس قتل میں اسٹیبلشمنٹ کو کوئی کردار نہیں۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف کی گاڑی سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی؛ کینیا پولیس کا یوٹرن
فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں اپنا فون فرانزک کے لیے دے سکتا ہوں جس میں سب سامنے آجائے گا،پاکستان کے ساتھ جو سازش ہو رہی ہے اس کے پلئیر پاکستان میں موجود ہیں، ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا دھمکایا اور یہاں سے نکال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے دن ارشد شریف کا ویزا تھا اتنے دن وہ دبئی میں رہا، میں اپنے پاکستانیوں کو سازش کے تحت مرنے نہیں دوں گا۔
’میرے نام لینے سے بہت سے لوگ آج ہی مارے جا سکتے ہیں‘
فیصل واؤڈا نے کہا کہ جیسے میرا چئیرمین مجھے کچھ کہے گا میں یقین کروں گا، ایسے ہی ارشد شریف اس شخص پر یقین کر رہا تھا جو اس سے رابطے میں تھا اور پھر اُسے نقصان پہنچا دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وہ سارے نام برسوں اور مہینوں میں نہیں دنوں میں بتاؤں گا، میرے نام لینے سے بہت سے لوگ آج ہی مارے جا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔