ایران میں مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں درگاہ پر فائرنگ کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جس میں متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب، ایرانی حکومت کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگردوں کا حملہ، 15 زائرین جاں بحق

ٹیلی گرام چینل کے ذریعے داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ انہوں نے بنایا۔

داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔