ٹی20 ورلڈکپ؛ سب سے زیادہ چھکے، بھارتی کپتان اعزاز لے اڑے

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
یوراج سنگھ کا منفرد ریکارڈ ہم وطن روہت شرما نے اپنے نام کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

یوراج سنگھ کا منفرد ریکارڈ ہم وطن روہت شرما نے اپنے نام کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گیارہویں میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہم وطن یوراج سنگھ کا ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

روہت شرما نے یہ اعزاز 31 ویں اننگز میں نیدر لیںڈز کے خلاف دوسرا چھکا لگا کر یہ کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے نیدرلینڈز کے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم بھی ویرات کوہلی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

یوراج سنگھ ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے واحد بلےباز ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ میگا ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ سابق کرکٹر نے 33 چھکے 28 اننگز میں بنائے تھے جبکہ روہت شرما 31 ویں اننگز میں 34 چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔

ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں جوز بٹلر کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے چھ اننگز میں 13 چھکے لگائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔