پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں (فوٹو: فائل)

جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں (فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے علاقے میں پولیو کی حفاظت پر مامور لیویز سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: پشین؛ پولیو ٹیم پر فائرنگ سے  حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

دو روز قبل بھی پشین میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھی ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔