- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیراسٹامول گولی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی )نے عام استعمال کی دوائی پیراسٹامول قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اراکین نے فارماسوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ پیراسٹامول کیلئے طے پانے والی نظر ثانی شدہ قیمتوں کی بھی منظوری دیدی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق500 ملی گرام کی سادہ پیر اسٹامول ٹیبلٹ کی قیمت 1.87 روپے سے بڑھا کر2.35 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے فارماسوٹیکل کمپنیوں نے 500 ملی گرام کی سادہ پیرا سٹامول ٹیبلٹ کی قیمت 2.67روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 500 ملی گرام کی پیرا سٹامول ایکسٹرا ٹیبلٹ کی قیمت 2.19روپے سے بڑھا کر2.75 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے فارماسوٹیکل کمپنیوں نے 500 ملی گرام کی پیرا سٹامول ایکسٹرا ٹیبلٹ کی قیمت3.32 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پیراسٹامول سیرپ کی قیمت104.8 روپے سے بڑھا کر117.6 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے فارماسوٹیکل کمپنیوں نے پیرا سٹامول سیرپ کی قیمت117.6 روپے ہی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں میں پیراسیٹامول مہنگی کرنے پر اتفاق
علاوہ ازیں ای سی سی نے غلطیوں سے پاک قرآن پاک کی پرنٹنگ و پبلشنگ اور کی درآمد کی مشروط اجازت دینے کیلئے درآمدی پالیسی آرڈر 2022میں ترامیم کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں قرآن پاک کی درآمد متعلقہ وفاقی و صوبائی اتھارٹیز کے این او سی سے مشروط کردیا گیا۔
اجلاس میں وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کیلئے ایک ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ای سی سی نے دفاعی سروس ڈیفنس ڈویژن کو رواں مالی سال کیلیے انتہائی اہم ضروریات کیلئے30 ارب88 کروڑ 85لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی۔
ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو رواں مالی سال کیلیے تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے ایک ارب37 کروڑ 80لاکھ روپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ اجلاس میں کندھ کوٹ مائننگ کیلئے پندرہ سال کی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی منظوری بھی دیدی ہے اجلاس میں منسوخ شدہ گیارہ پٹرولیم ایکسپلوریشن لائنسنسز پر نظر ثانی کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد فریم ورک کی منظوری دیدی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔