عمران خان کو لاہور میں گھڑی چور کے نعروں کا سامنا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گھڑی چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین لانگ مارچ میں شرکت کے لیے وکلا کے پاس پہنچے اور انہوں نے ملاقات کر کے وکلا کو حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کی دعوت دی۔

عمران خان جب واپس روانہ ہورہے تھے تو دروازے کے قریب کچھ افراد نے انہیں دیکھ کر گھڑی چور ، گھڑی چور کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر عمران خان کے پروٹوکول میں شامل محافظوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا۔ ذرائع کے مطابق نعرے لگانے والا وکلا کا دوسرا گروپ تھا، جس پر پی ٹی آئی کے حامی گروپ نے نعرے لگانے والے شخص کو دھکا بھی دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔