- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین شاہ شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
شرجیل خان کو پلیئنگ الیون میں شامل ہونا چاہیے، وقار یونس

بنگلہ کنڈیشنز میں کارآمد ثابت ہونگے، شعیب کا انتخاب ناقابل فہم ہے، سابق کوچ۔ فوٹو: آن لائن/فائل
لاہور: وقار یونس نے شرجیل خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان اوپنر بنگلہ دیش کی کنڈیشنز پر بڑے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کو ضائع کیا جارہا ہے، شعیب ملک کا انتخاب سمجھ سے بالاتر ہے۔
ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے باقی میچز میں شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے، نوجوان اوپنر باصلاحیت اور بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں بڑے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ان کے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جارہا ہے، دوسری طرف شعیب ملک آسٹریلیاکے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ میں بھی توقعات پر پورا نہ اتر سکے،آل رائونڈر کا ٹیم میں کردار اور وجہ انتخاب سمجھنے سے قاصر ہوں۔سابق کپتان نے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی کیلیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں کا مشورہ بھی دیدیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے کینگروز کے خلاف ایک پختہ کار بیٹسمین کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا ٹوٹل جوڑنے میں مدد دی، انہیں مزید اعتماد دیتے ہوئے صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے، اس مقصد کیلیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی بھی کرنا پڑے تو درست فیصلہ ہوگا، وقار یونس نے ذوالفقار بابر کو ایک اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کی وکٹیں ایک ہی اوور میں گرانے کے بعد بھی اچھی بولنگ کی،شاہد آفریدی، سعید اجمل نے بھی صورتحال کے پیش نظر ایسی لائن اور لینتھ اختیار کی کہ اننگز کے 10اوورز میں خطرناک عزائم ظاہر کرنے والے کینگروز کیلیے مشکلات پیدا ہوئیں اور بازی پاکستان کے حق میں پلٹ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔