اٹلی:سپر اسٹور میں چاقو حملہ ، کیشیئر ہلاک اورفٹبال کھلاڑی سمیت 5 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
پولیس نے 46 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا:فوٹو:سوشل میڈیا

پولیس نے 46 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا:فوٹو:سوشل میڈیا

روم: اٹلی کے شہر میلان کے سپر اسٹورمیں  چاقو حملے سے کیشیئر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میلان میں ایک سپر اسٹور میں چاقو حملے سے فٹبال کلب آرسنل کے کھلاڑی پابلو ماری سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پابلو ماری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے 46 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔