- اٹلی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹِک ٹاک کے خلاف تحقیقات آغاز
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج
- گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت
- فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر
- کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنما جاں بحق
- رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری
- الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
- پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- مجھے مرتضیٰ بھٹوکی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان
- یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- ممنوعہ فنڈنگ؛ عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد
- کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار
- رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ
- مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
- رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- برطانیہ میں مسجد سے نکلنے والے 70 سالہ بزرگ کو آگ لگا دی گئی
- وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی
- پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
- رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی
پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا، جمیل احمد

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا خروج اچھی خبر ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر۔ فوٹو: فائل
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روشن ایکوٹی انویسٹمٹ مہم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں سرمایہ کاری اہم سنگ میل ہے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 5ارب سے زائد جمع کرائے گئے ہیں،مارکیٹ کو وسعت دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے،اوور سیز پاکستانیوں کو روشن ایکویٹی سرمایہ کاری سہولت دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ بیرون ملک مقیم لاکوں پاکستانیوں سرمایہ کاری کے مواقع دے رہا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
قبل ازیں پی ایس ایکس کی چئیرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پی ایس ایکس کو ٹریژری بلوں کی نیلامی میں شامل کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوگا،کیپیٹل مارکیٹ میں مالیاتی شعبے کا دائرہ کار بڑھے گا،پاکستان اسٹاک کا بہترین ٹریڈنگ سسٹم ہے،ہماری توجہ بچت کے فروغ سے کیپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینا ہے،ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا خروج اچھی خبر ہے۔
ایم ڈی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی بدر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ہولڈر تین نکات سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آر ڈی اے کے ذریعے 8 ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، آر ڈی اے کے 10293 اکاونٹ ہولڈرز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔